Hijama Cupping Sunnah Days | Dates (Lunar Month) | Dec (Jumada al-awwal) 2021

Hijama December 2021

Hijama Sunnah Days – Dates Sep 2021 - 1443 Safar

Jumada al-awwal 1443: 17th 19th 21st are Sunnah Days

Dec 2021: 22nd, 24th and 26th

  • 21st Dec 2021Tuesday (After Maghrib Prayer to 10:00 pm Night)
  • 22nd Dec 2021Wednesday (Morning 08:00 am to Maghrib Prayer)
  • 23rd Dec 2021Thursday (After Maghrib Prayer to 10:00 pm Night)
  • 24th Dec 2021Friday (Morning 08:00 am to Maghrib Prayer)
  • 25th Dec 2021Saturday (After Maghrib Prayer to 10:00 pm Night)
  • 26th Dec 2021Sunday (Morning 08:00 am to Maghrib Prayer)
Get Appointment Now
Hijama December 2021

Hijama Hadiths

حجامہ کے بارے میں معلومات

حجامہ پچھنا لگوانا  کیا ہے؟
حجامہ عربی زبان کا لفظ ہے، یہ سنت طریقہ علاج ہے، اس طریقہ علاج میں انسانی جسم سے فاسد خون نکالا جاتا ہے۔یہ خون رگوں سے
نہیں نکلتابلکہ ہماری جلد کے اطراف سے فاسد و زائد خون نکالا جاتا ہے۔ جس سے وائرس، ٹاکسن، ڈیڈ سیل اور مختلف قسم کے زہریلے
مادے ہمارے جسم سے نکل جاتے ہیں۔ جو کہ بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔حجامہ لگوانے سے ہمارے خون کی گردش دوبارہ اپنی قدرتی
حالت پر آ جاتی ہے اور جسم میں تازہ و صالح خون پیدا ہونے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ حجامہ    لگوانے کی کوئی سائیڈ افیکٹس نہیں ہیں۔

حجامہ کے بارے میں حدیث مبارکہ

حضور ﷺ نے فرمایا جو شخص چاند کی 17، 19 اور 21 کو حجامہ کرائے تو یہ اس کے لیے ہر مرض میں باعث شفاء ہو گا۔

حضر جابر رضی اللہ عنہ نے حضرت مقنع رضی اللہ عنہ کی عیادت کی اور فرمایا کہ جب تک تم حجامہ نہ لگوالو
میں واپس نہیں جاؤں گا۔ اس لیے کہ میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) سے سنا ہے کہ حجامہ لگوانے
میں شفاء ہے۔ رواہ البخاری، الطب 5797

حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو و حجامہ لگوا رہے تھے۔
مجھے دیکھ کر فرمانے لگے کہ اے ابوالحکم (ان کی کنیت ہے) تم بھی حجامہ لگوالو۔ میں نے کہا کہ میں نے تو کبھی
حجامہ نہیں لگوایا۔ اس پر حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ مجھے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)
نے یہ فرمایا ہے کہ لوگوں کے طریقہ علاج میں سے حجامہ لگوانا بہترین طریقہ علاج ہے۔ رواء الحاکم وقال صیح علی شرط الشخین

مردوں کی طرح عورتوں کا حجامہ لگانا اور لگوانا جائز ہے البتہ ایام ماہواری، حمل کے ابتدائی ایام (تین ماہ) اسقاط
کے بعد حجامہ نہ لگوائیں۔

روزہ کی حالت میں حجامہ لگوانا

حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے حجامہ
لگوایا۔ جبکہ آپ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) روزے سے تھے۔ صحیح بخاری رقم 1939

حجامہ کتنی دفعہ اور کن تاریخوں میں لگوانا چاہیئے

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے ارشاد فرمایا
بہترین دن جن میں تم حجامہ لگواتے ہو وہ قمری مہینےLunar Month کی17, 19, & 21 تاریخیں
ہیں۔ صحیح ،رواء الترمذی صحیح الجامع 2066

نوٹ: حجامہ مسنون تاریخوں کے علاوہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔ معالج کے مشورہ سے حجامہ تین سے ساتھ دفعہ
کرانا چاہیے۔بغیر کسی مرض کے سنت پوری کرنے کے لیے بھی کروا سکتے ہیں۔

Cupping Applied on Kid

Wet Cupping

Dry Cupping

Read more Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published.

×